سردی سے خود کو بچانے پرنوجوان کو خوفناک سزا، افسوسناک خبر

7 Jan, 2023 | 07:34 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: سردی میں آگ کے پاس بیٹھنے کیلئے جگہ مانگنے پر نوجوان کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خون جمادینے والی سردی سے ہر کوئی جان بچاتا ہے، اس موسم میں ہر کوئی کسی گرم جگہ پر بیٹھنا پسند کرتا ہے، زیادہ تر لوگ آگ کے قریب بیٹھ کر اپنے آپ کو سردی سے بچاتے ہیں، لیکن آپ نے کبھی ایسا نہیں سنا ہو گا کہ سردی سے خود کو بچانے کی خاطر آگ کے سامنے اپنے لئے تھوڑی جگہ مانگنے پر کسی کو قتل کر دیا جائے۔ حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ نئی دلی میں پیش آیا، جہاں سردی کے باعث آگ سیکنے کے لیے جگہ مانگنے پر 3 لوگوں نے 15 سالہ لڑکے بے دردی سے چاکو مار کرقتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو 15سالہ نوجوان کی خون میں لت پت لاش ملی جس کے جسم پر چاقوں کے گھاؤ موجود تھے، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے لڑکے کے قتل میں ملوث ایک شخص سمیت دو کم عمر لڑکوں کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق قتل میں ملوث سمت نامی نوجوان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ آگ سیک رہا تھا کہ مقتول آیا اور بیٹھنے  کے لیے جگہ مانگی جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، واقعے کے بعد سمت اپنے گھر گیا اور چاقو لاکر نوجوان کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث 2 دونوں لڑکوں کی عمر 16 سال ہے۔

مزیدخبریں