اسٹور سے دوا لینے والےشخص کی اچانک موت، ہوش اڑا دینے والی ویڈیو

7 Jan, 2023 | 06:20 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: میڈیکل اسٹور سے دوا خریدنے کے لئے آیا شخص اچانک گر کر مر گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو نے سب کے ہوش اڑا دیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک علاقے فرید آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک جوان شخص جو کہ میڈیکل سٹور پر کھڑا ORS  خرید رہا تھا کہ اچانک زمین پر گرا اور انتقال کر گیا۔نوجوان کی دل دہلا دینے والی موت کا منظر میڈیکل اسٹور میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرنے سے پہلے نوجوان کو اچانک بے چینی سی پڑ جاتی ہے، جس کے بعد وہ سر پکڑ کر کاؤنٹر پر جھک جاتا ہے، پھر اچانک نیچے کی طرف لڑھک جاتا ہے۔ ویڈیو میں دکاندار نوجوان کو گرنے سے بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کا ہاتھ پھسل جاتا ہے، جس کے بعد وہ باہر نکل کر نوجوان کو سیدھا کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔ ہسپتال لے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے نوجوان کی موت کی تصدیق کی، جس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ یہ واقعہ 4 جنوری کو پیش آیا، جبکہ مرنے والے شخص کا نام سنجے تھا، عمر 23 سال اور اتر پردیش کے ایٹا کا رہنے والا تھا۔

ماہرین کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں، بالخصوص نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے سے موت کی خبریں بہت عام ہو گئی ہیں۔

مزیدخبریں