حکومت کیلئے نئی مشکل، جماعت اسلامی نے بڑا اعلان کردیا

7 Jan, 2023 | 04:23 PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی  نے  آٹا، چکن اور اشیاء ضروریہ کے بحران اور کمر توڑ مہنگائی  کیخلاف لاہور میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آٹا ، چکن اور اشیاء ضروریہ کا بحران  حکومتی بدنیتی اور بدانتظامی  کا نتیجہ ہے۔ حکمرانوں کی  عوامی مسائل اورمہنگائی سے لاتعلقی بےحسی کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور یہاں لوگ آٹے کی خریداری کے لیے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ بیس کلو آٹا 3 ہزار روپے میں بھی دستیاب نہیں ہورہا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مرغی 550  روپے فی کلو کی ریکارڈ قیمت پر پہنچنے کے بعد مارکیٹ سے غائب ہوگئی۔ سفید پوش طبقہ حالات سے تنگ آ کر خود کشی پر مجبور ہے۔

امیرجماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی   آٹا ، مرغی اور دیگر اشیاء ضروریہ کے بحران اور مہنگائی کیخلاف شہر کی مختلف شاہراؤں اور چوکوں پر احتجاجی مظاہرے کریگی۔ اتوار 8 جنوری کو ملتان روڈ پر بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں اکبر چوک ، جی ٹی روڈ  باغبان پورہ سمیت اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

 

مزیدخبریں