(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے سعودی لائٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے فروری میں ایشیا سے خریداروں کے لیے عرب لائٹ کروڈ کی سرکاری فروخت کی قیمت عمان، دبئی کی اوسط شرح سے 1.8 ڈالر فی بیرل کم کر دی ہے۔ یہ قیمت جنوری میں سرکاری فروخت کی قیمت سے 1.45 ڈالرفی بیرل کم ہے۔
ایک سعودی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ مملکت نے گذشتہ دسمبر میں اپنی تیل کی برآمدات 7.21 ملین بیرل یومیہ پر برقرار رکھی۔
واضح رہےکہ ایشیائی ممالک میں قطر،ایران، سری لنکا، جاپان، کویت، عراق پاکستان سمیت دیگر ممالک شامل ہے۔