لاہور کی 25 شاہراہیں تجاوزات کا گڑھ بن گئیں

7 Jan, 2023 | 03:09 PM

(سٹی 42) شاہدرہ چوک ونڈالہ روڈ، نیلا گنبد چوک، انارکلی بازار سمیت شہر کی پچیس شاہراہیں تجاوزات کا گڑھ بن گئیں، تجاوزات کے خاتمے کے لیے مختلف محکموں کی مشترکہ ٹیمزتشکیل دیدی گئیں۔

تجاوزات کے خاتمے کے لیے سٹی ڈسڑکٹ گورنمنٹ، ٹیپا، پارکنگ کمپنی اور سیف سٹی اتھارٹی کی مشترکہ ٹیمزتشکیل دی گئی ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے تمام الائیڈ محکموں کو میٹنگ کیلئےبلوایا۔ سی ٹی او نے بتایا کہ ٹریفک بہاؤ میں خلل کی بڑی وجہ تجاوزات، رانگ پارکنگ ہے۔ شہر میں 48 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلز اور 22 لاکھ سے زائد دیگر گاڑیاں ہیں، جبکہ دس لاکھ کے قریب گاڑیاں دیگر اضلاع سے لاہور کا رخ کرتی ہیں۔

 لاہور میں 06 مختلف مقامات پر میگا پراجیکٹس جاری ہیں،ٹریفک کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاناہونگے۔ڈاکٹر اسد ملہی نے کہا کہ تجاوزات، رانگ پارکنگ کےخلاف بڑے پیمانے کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ شاہراہوں پر تجاوزات، ٹھیلے، ناجائز پارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، روڈ پر گڑہوں، کوڑے دانوں، غیر ضروری کٹس کو فوری ختم کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں 5 ٹیمزتشکیل دی گئیں جو مشترکہ کارروائیاں کر کے تجاوزات کا خاتمہ کریں گی۔

مزیدخبریں