عمران خان پر حملے کے ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی

7 Jan, 2023 | 02:57 PM

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ ملزم کے موبائل فون سے ڈیلیٹ ڈیٹا ریکور نہیں ہوسکا۔

  ملزم کے فون سے 2 مختلف کمپنیوں کی سمز ملیں۔ واٹس ایپ گروپ میں ایک نمبر علی رضا کے نام سے محفوظ تھا۔ ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ مل گیا۔ ملزم نوید کے فون کا تمام ڈیٹا ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

  رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر، 499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوز مل گئیں، ملزم نوید کے فون کی تمام آڈیو اور وڈیو کی ڈی وی ڈی بناکر جے آئی ٹی کے حوالے کر دی گئیں۔

مزیدخبریں