(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کا رمضان شوگر مل کو این او سی جاری کرنے کے فیصلے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنیکی بجائے اسے چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا، سیکرٹری ایکسائز، ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے9جنوری کو ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس نے انٹرا کورٹ اپیل تیار کرلی ہے۔ حکومتی اپیل میں رمضان شوگر مل کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی، حکومتی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رمضان شوگر مل کے ایک ڈائریکٹر سلیمان شہباز اشتہاری رہ چکے ہیں،سلیمان شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل سے متعلق ایف آئی اے اور نیب میں انکوائریز زیرالتواء ہیں، ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا رمضان شوگر مل کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ غیرمنصفانہ ہے۔
انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بنچ کافیصلہ کالعدم قرار دے، مزید استدعا کی گئی ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد روکا جائے۔