رحیم یار خان میں بخار سے ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

7 Jan, 2023 | 01:10 PM

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے رحیم یار خان کے نواحی گاؤں رکن پور میں بخار سے اموات پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری محکمہ صحت اور کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کی ہے۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا نے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم کو علاقے کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور خصوصی میڈیکل کیمپ میں تمام ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مرنے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے اندر پُراسرار بیماری کا شکار ہو کر میاں بیوی اور جڑواں بہنوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں