ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاول، پیاز، دالیں، بریڈ مزید مہنگی،غریب عوام کا بھرکس نکل گیا

چاول، پیاز، دالیں، بریڈ مزید مہنگی،غریب عوام کا بھرکس نکل گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں مہنگائی نے پنجے گاڑھ لیے۔ رواں ہفتے تئیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح بڑھ کر تیس اعشاریہ چھ صفر ہوگئی۔

ملک بھر میں مرغی کی قیمتیں سولہ فیصد سے بڑھ گئیں۔ ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ آٹے کی قیمتوں میں بھی پانچ فیصد کے قریب اضافہ ہوا۔

کیلا ، پیاز، بریڈ اور دال مونگ کی قیمتیں بھی عوام کی جیب پر بھاری رہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں مرغی کی قیمت میں ایک سو تہتر روپے فی کلوگرام بڑھ گئی۔ٹوٹا چاول کی قیمت میں چھیالیس روپے فی کلوگرام ، بیس  کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں پانچ سو تیس روپے کا اضافہ ہوا۔