ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! اداکاراؤں کے بلو ٹک اکاؤنٹ کے دھوکے میں نہ آئیں

خبردار! اداکاراؤں کے بلو ٹک اکاؤنٹ کے دھوکے میں نہ آئیں
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہوئے ہوشیار رہیں، بلو ٹک کے دھوکے میں نہ آئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اب سے کچھ عرصہ قبل تک بلو ٹک کو تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہونے کی علامت سمجھا جاتا تھا، تاہم جب سے بلو ٹک سبسکرپشن فیس عائد کی گئی ہے، تب سے کئی مختلف معروف شخصیات جعلی بلو ٹک اکاؤنٹ کے باعث پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

اب حال ہی میں اداکارہ سجل علی کا بلو ٹک کا حامل جعلی اکاؤنٹ سامنے آیا ہے ، جسے دیکھ کر کوئی بھی دھوکہ کھا سکتا ہے۔جبکہ دراصل اداکارہ سجل علی کے حقیقی اکاؤنٹ پر بلو ٹک نہیں ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-07/news-1673071155-4821.jpg

صرف سجل علی ہی نہیں بلکہ اداکارہ ثنا جاوید بھی اسی نو عیت کی شکایت کرتی دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نہیں ہیں لیکن ان کے نام سے اکاؤنٹ موجود ہے۔اس حوالے سے اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے  درخواست کی کہ ان کے فیک اکاؤنٹ کو رپورٹ  کریں۔انہوں نے اپنے فیک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے اور عوام کو بتایا کہ وہ ٹوئٹر استعمال نہیں کرتیں اور اس پر موجود ٹوئٹس کو ان کی رائے نہ سمجھا جائے۔

اداکارہ نے میڈیا اداروں سے بھی درخواست کی ہے کہ ان کے متعلق کوئی خبر بنانے سے قبل وہ اداکارہ سے تصدیق ضرور کریں کیوں کہ وہ ٹوئٹر پر نہیں ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ صبا قمر بھی اسی پریشانی سے دوچار نظر آئیں تھی کہ ان کے حقیقی اکاؤنٹ پر بلو ٹک نہیں ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے۔