ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے خوشخبری،5ہزارماہانہ الاؤنس کی منظوری دے دی گئی

اساتذہ کیلئے خوشخبری،5ہزارماہانہ الاؤنس کی منظوری دے دی گئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان نے دور دراز اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ تعلیم کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔ دور دراز اضلاع میں آواران، واشک، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی اور صحبت پور شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے دورہ آواران کے دوران دور دراز خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کے لیے ہارڈ شپ الاؤنس کا اعلان کیا۔صوبے کے پسماندہ اضلاع میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بی پی ایس 9 تا 15 کے ٹیچنگ اسٹاف کو 5000 روپے ماہانہ ہارڈ الاؤنس ملے گا۔

بی پی ایس 17 کے ٹیچنگ اسٹاف کو 10 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ الاؤنس اور ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس اور پرنسپل کو 15 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ الاؤنس ملے گا۔ ضلعی فیلڈ ایجوکیشن آفیسرز مرد و خواتین کو 25 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ الاؤنس دیا جائے گا۔