پنجاب یونیورسٹی نے نوکریوں کا اشتہار جاری کردیا

7 Jan, 2022 | 10:27 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے مختلف شعبہ جات میں گریڈ 18 اور گریڈ 17 کی آسامیاں مشتہر کر دیں، درخواستیں صرف آن لائن ہی وصول کی جائیں گی۔
 پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں گریڈ 18 کے ریسرچ آفیسر کی ایک ا ور گریڈ 17 کے لیب انجینئر کی 4 آسامیاں مشتہر کی گئیں۔خواہشمند امیدوار 4 فروری تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہے۔آسامیوں میں ریسرچ آفیسر انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کی آسامی شامل ہے۔

لیب انجینئر انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل،الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ بھی شامل ،لیب انجینئر انسٹیٹیوٹ آف میٹالرجی اینڈ میٹیریلز انجینئرنگ بھی شامل ہے۔لیب انجینئرز کیلئے عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں