لاہورمیں بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہیگا؟ اہم پیشگوئی

7 Jan, 2022 | 07:57 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان خادم)شہر میں مسلسل بادل چھائے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے بعد درجہ حرارت مزید کم ہوگیا ہے جبکہ فضاء میں آلودگی بھی کم ہوگئی ہے۔
 شہر کی فضا پر مسلسل بادلوں کا راج ہے،وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا ہے۔ بارش کے باعث فضا قدرے صاف ہوگئی ہے اور لاور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 163 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ صبح سویرے ٹاؤن شپ،فیصل ٹائون،ماڈل ٹاؤن، فیروز پور روڈ،  سبزہ زار، کلمہ چوک، چونگی امر سدھو، والٹن،سمن آباد، اچھرہ،گلشن راوی میں بارش ہوئی جبکہ یتیم خانہ چوک،گلبرگ،مسلم ٹاؤن، وحدت روڈ، اقبال ٹاؤن، اسلام پورہ، مغل پورہ، وحدت کالونی، چوہنگ، چائینہ سکیم، شمالی لاہور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے۔

دوسری جانب بارش نے جنرل ہسپتال کی خستہ حالی کا پول کھول دیا۔ بارشی پانی میں جنرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں داخل ہوگیا۔ گائنی اور سرجیکل آپریشن تھیٹرز کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔ درجنوں سرجریز التوا کا شکار  ہوگئیں۔ آپریشن تھیٹرز اور بلڈ بینک کے باہر بھی پانی جمع ہو گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نکالی آب کے لئے تاحال انتظامات نہ کیے جاسکے۔

مزیدخبریں