نکاسی آب کے ناقص انتظامات، جنرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں پانی داخل

7 Jan, 2022 | 07:56 PM

Imran Fayyaz

(عثمان خادم) بارش نے جنرل ہسپتال میں نکاسی آب کے انتظامات کا پول کھول دیا، بارش کا پانی آپریشن تھیٹرز میں داخل، بلڈ بینک کے سامنے بھی پانی جمع ہوگیا۔
 تفصیلات کے مطابق بارش نے جنرل ہسپتال میں نکاسی آب کے انتظامات کا پول کھول دیا، بارش کا پانی جنرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں داخل ہوگیا۔ جنرل ہسپتال کے گائنی اور سرجیکل آپریشن تھیٹرز میں چھت سے بھی پانی ٹپکنے لگا جبکہ ہسپتال کے دونوں آپریشن تھیٹرز اور بلڈ بینک کے باہر بھی پانی جمع ہو گیا۔

نکاسی آب کے لیے جنرل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی انتظامات نہیں کیے گئے جس کے باعث مریض اور لواحقین رل گئے ہیں۔

مزیدخبریں