صاف پانی کی فراہمی کے لیے دس کروڑ روپے کا اضافی بجٹ منظور 

7 Jan, 2022 | 07:32 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)صاف پانی کی فراہمی کے لیے دس کروڑ روپے کا اضافی بجٹ منظور،  پنجاب حکومت نے آب پاک اتھارٹی کو فنڈ دینے کی منظوری دے دی ۔ 
وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے تعاون سے تین ارب روپے مالیت سے صاف پانی کی فراہمی کے واٹر سپلائی کی اپگریڈیشن کا پلان بنایا گیا تھا جس میں کچھ فنڈ ابھی بقایا جات کی مد میں موجود تھے، محکمہ ہاؤسنگ نے منصوبے میں دس کروڑ روپے کا بجٹ صاف پانی سیکٹر کو دینے کی اپیل کی جس پر پنجاب حکومت نے باقاعدہ اس کی منظوری دے دی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی نے محکمہ ہاؤسنگ کو دس کروڑ روپے کا بجٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے ، اب لاہور کے دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی کی سکیموں کو مکمل کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں