جنرل مائیکل ایرل کوریلا سینٹ کام کے نئے چیف نامزد

7 Jan, 2022 | 06:25 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کی مرکزی کمان جیسے سینٹرل کمانڈ یا سینٹ کام کہا جاتا ہے کی سربراہی کے لیے بری فوج کے ایربورن افسر جنرل مائیکل ایرِک کُوریلا  کا انتخاب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگر سینیٹ جنرل کوُریلا کے نام کی توثیق کرتی ہے تو وہ جنرل فرانک مِک کینزی کی جگہ امریکی فوج کی مرکزی کمان کی سربراہی سنبھالیں گے۔ دوسری جانب امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹِس میں کُوریلا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے، تاہم نئی ذمہ داریوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔

امریکی فوج کو مشرق وسطی میں یمن، شام جنگوں، اسرائیل اور ایران تنازع، چین کوٹف ٹائم دینے اور افغانستان سے  امریکی فوج کے نکلنے کے بعد اپنی کریڈیبلٹی کی بحالی سمیت بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور ان حالات میں ان کی تعیناتی اہم قراردی جارہی ہے۔ ان کے پیشرو جنرل مکینزی کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی جارہی ہے۔  
واضح رہے جنرل کوریلا سینٹ کام کے سابق چیف آف اسٹاف رہ چکے ہیں، اس وقت وہ فورٹ بریگ میں 18 ویں ائیر بورن کور کو کمانڈ کررہے ہیں۔ کیلے فورنیا میں پیدا ہونے والے جنرل کوریلا نے امریکی ریاست  منی سوٹا میں پرورش پائی اور تعلیم مکمل کی۔ امریکی ملٹری اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں اور پہلی خلیجی جنگ میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

2004 سے لے کر 2014 تک وہ دس سال تک سینٹ کام میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ 2004 میں عراق کے شہر موصل میں تعیناتی کی دوران انہیں تخریب کاروں نے کئی دفعہ گولیوں کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں