گلشن اقبال ؛شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

7 Jan, 2022 | 05:25 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)گلشن اقبال کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی۔
 گلشن اقبال تھانے میں پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ابتدائی تحقیقات کے مطابق شہری عثمان نےگھریلو رنجش پر اپنی بیوی  معظمہ کو فائر مارا۔

 ایف آئی آر کے مطابق عثمان نے بیوی معظمہ کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کر لی ۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں