ویب ڈیسک: 2022 میں آئی فون 14 پرو کی لانچنگ ، ایپل نے بڑی تبدیلیاں کردیں، فرنٹ فیس کیمرے کے لئے فون میں سوراخ والا کیمرہ متعارف کرا دیا ۔
رپورٹ کے مطابق ٹویٹر پر آئی فون اور ایپل کی لیکس کے لئے معروف صحافی'' منگ چی کو'' نے دعوی کیا کہ 2022 میں ایپل کمپنی آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کےفرنٹ فیس کیمرہ فون کے ایک سوراخ میں چھپا ہے جبکہ سیل فون صرف فیس آئی ڈی کے ذریعے کھلے گا۔اسی طرح فون میں سم ٹرے نہیں ہوگی اور ای سم متعارف کرائی جائے گی۔
I am able to corroborate information regarding a hole punch camera for the pro models of the iPhone 14. Face ID hardware will be placed under the display. As a reassurance to any concerns, the functionality of these sensors have not been negatively affected by this change.
— Dylan (@dylandkt) January 6, 2022
اسی طرح یہ قیاس آرائی بھی کی جارہی ہے کہ ٹچ آئی ڈی یا فنگر پرنٹ اسکینر بھی متعارف کرائی جاسکتی ہے۔ اسی طرح آئی فون ایس ای ماڈل 2022 بھی اسی سال ریلیز کیا جارہاہے۔ جو اپنے پیشرو سے سائز میں زیادہ، فائیو جی اور دیگراضافی خصوصیات کا حامل ہوگا۔ اسی طرح ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون بھی اسی سال متعارف کرایا جارہا ہے