24 نیوز: وزیرخزانہ شوکت ترین نے خبردار کیا ہے کہ حکومت ایسے تمام ٹیکس چوروں تک پہنچ چکے ہیں کسی کو ہراساں نہیں کریں گے بس وہ اپنی گرفت سے پہلے اپنا ٹیکس ادا کردیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ایسے افراد کو نوٹس نہیں دیا جائے گا۔ حکومت تمام افراد تک پہنچ چکی ہے اور اب بس سوئچ آن کرنے کی دیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈز پر سیلز ٹیکس وفاق کا اختیار ہے۔ ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملک کی معیشت پائیدار ہو گی اور جب کوئی ٹیکس ادا نہیں کرے گا تو ترقی کیسے آئے گی۔ چئیرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے لیے کافی آسانیاں پیدا کی ہیں۔ شوکت ترین نے خبردار کیا کہ چند ہفتوں کے اندر نوٹس کے بغیر ایف بی آر ٹیکس نادہندگان تک پہنچ جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ لوگ بڑے بڑے گھروں میں رہتے ہیں بڑی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں مگر ٹیکس بہت کم دیتے ہیں۔اب حکومت ٹیکنالوجی کی مدد سے سب تک پہنچ رہی ہے۔ ہمارے پہنچنے سے پہلے ٹیکس جمع کرادیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر منصب پر قائم رہے تو انکم ٹیکس کے ساتھ سیلز ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔