جسٹس عائشہ ملک کی بطورجج سپریم کورٹ تعیناتی سے تاریخ رقم ہوگی

7 Jan, 2022 | 04:31 PM

Arslan Sheikh

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج نامزدگی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھی ٹویٹ کیا گیا۔

یو ایس اے ایمبیسی اسلام آباد کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ہارورڈ لاء سکول سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی جبکہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سےجسٹس عائشہ اے ملک کوسپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

جسٹس عائشہ اے ملک 3 جون 1966 میں پیدا ہوئیں، 1997 میں وکالت کا آغاز کیا اور 2001 تک سابق گورنر سندھ فخر الدین جی ابراہیم کیساتھ ان کے معاون پر طور پر کام کیا، اس کے بعد جج بننے تک ایک لا فرم میں بطور پارٹنر کام کرتی رہیں۔ 27 مارچ 2012 کوہائیکورٹ کی ایڈیشنل جج مقرر ہوئیں، ایک برس کے بعد انہیں مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔

اس وقت ہائیکورٹ کے سات سینئر ججز پر مشتمل ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی رکن ہیں، اس وقت سینیارٹی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر ہیں، سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد  2 جون 2031 کو ریٹائر ہوں گی۔ جسٹس عائشہ اے ملک کو پہلی خاتون چیف جسٹس آف پاکستان بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا۔

مزیدخبریں