ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آنکھوں کی جگہ ناک، نایاب مچھلی کی ویڈیو وائرل

Barreleye Fish video viral
کیپشن: Barreleye Fish
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سمندر میں شفاف سر والی انوکھی مچھلی دریافت، آنکھوں کی جگہ ناک نے لوگوں کو حیران کر دیا۔
دوسری مچھلیوں کے سر میں جہاں آنکھیں ہوتی ہیں، وہاں اس کے سونگھنے والے غدود ہیں جن سے یہ ناک کا کام لیتی ہے۔ سر کے پچھلے حصے میں خاصے اندر کی طرف اس مچھلی کی آنکھیں دکھائی دی ہیں جو اس کے شفاف سر میں رکھی ہوئی دو گولیوں کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔

بحیرہ بیرنگ سے لے کر جاپان اور کیلیفورنیا کے سمندروں میں پائی جانے والی اس مچھلی کو اپنی ان ہی عجیب و غریب آنکھوں کی وجہ سے ’’بیرل آئی فش‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سمندر کی تاریک گہرائی میں پائی جانے والی، چھوٹی سی نایاب مچھلی ہے جس کا سر اتنا شفاف ہوتا ہے کہ اس کے اندر تک دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ دو ہزار سے ڈھائی ہزار فٹ کی گہرائی میں، ان مقامات پر پائی جاتی ہے جہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکتی۔ اس کا شمار سمندر میں پائے جانیوالے دس عجیب ترین جانوروں میں ہوتا ہے۔ اس کی جسامت صرف 6 اِنچ یعنی ہتھیلی سے بھی چھوٹی ہوتی ہےمونیٹری بے ایکویرئم انسٹی ٹیوٹ کی سالوں  سے تحقیق کے دوران یہ مچھلی صرف 9 مرتبہ دیکھی گئی جبکہ ہر بار محض چند منٹ کےلیے ہی اس کی ویڈیو بنائی جاسکی ہے۔