حد نگاہ بہتر، رن وے کو لینڈنگ کے لیے کھول دیا گیا

7 Jan, 2022 | 03:24 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) لاہور ائیرپورٹ رن وے پر حد نگاہ میں بہتری آگئی، ائیرپورٹ رن وے کو لینڈنگ کے لیے کھول دیا گیا۔
لاہورسمیت پنجاب بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسم میں شدید خرابی کے باعث لاہور آنے والی پروازیں اسلام آباد اتارلی گئی تھیں۔  حد نگاہ بہتر ہونے پر رن وے کو لینڈنگ کیلئے کھو ل دیا گیا ہے، 5  گھنٹے بعد ائیرپورٹ رن وے کو کھولا گیا ہے۔

قبل ازیں کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 302، ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز نمبر پی کے 264 اور جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 9760  کو اسلام آباد ائیر پور ٹ پر اتار لیا گیا، متاثر ہونے والی پروازوں کے 447 مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور لایا جائے گا، پی آئی اے نے بسوں کیلئے انتظامات شروع کر دیئے۔ 

دوسری جانب لاہور سے روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 303 لاہور تا کراچی، پی کے 9759 لاہور تا جدہ اور پی کے 189 لاہور تا بحرین منسوخ کردی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے  کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کال سینٹر 24 گھنٹے مسافروں کو معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہے، موسم کی خرابی کے پیش نظر مسافروں سے التماس ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔

واضح رہےکہ کل  سے شمالی لاہور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش  کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

مزیدخبریں