بھارت میں انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے بائیکاٹ کا حلف لے لیا

7 Jan, 2022 | 03:22 PM

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے معاشی اور سماجی کا بائیکاٹ کرنے کے حلف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ چھتیس گڑھ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ 

اخبار ہندوستان ٹائمز کے پولیس حلف اٹھانے والے افراد کو تلاش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرگوجا گاوں میں بڑی تعداد میں ہندو انتہاپسند حلف لے رہے ہیں کہ وہ مسلمانوں سے ہر قسم کے رابطے کا بائیکاٹ کریں گے۔ لوگ حلف لے رہے ہیں کہ کوئی ہندو کسی مسلمان سے کسی قسم کا سامان یا زمین خریدے گا نہ بیچے گا۔ اگر کسی ہندو نے کسی مسلمان کو اپنی زمین لیز پر دی ہے تو وہ واپس لے گا۔ کسی مسلمان کے گھر مزدوری کے لیے نہیں جائیں گے۔ 

پولیس کا کہنا کہ یہ واقعہ کچھ روز پہلے نئے سال کی ایک تقریب میں جھگڑے کے بعد پیش آیا ہے اوراسے فرقہ وارانہ اختلافات کا رنگ دیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں