معروف ٹک ٹاکر انتقال کر گئیں

7 Jan, 2022 | 02:38 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہے، ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنھیں شاید کوئی جانتا تک نہ تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان میں سے کئی افراد راتوں رات سٹار بن گئے۔

میل آن لائن کے مطابق سوشل میڈیا پر کینڈی کے نام سے شہرت پانے والی  36سالہ ٹک ٹاکر  کینڈیس مورلین میرسٹاﺅن  انتقال کرگئیں، گزشتہ روز اس کی فیملی کی طرف سے اس کی ناگہانی موت کا اعلان کیا گیا، تاہم ان کی طرف سے موت کا سبب بیان نہیں کیا گیا۔

کینڈی کی بہن مارشا مک ایوائے کا کہنا تھا کہ ”کینڈی کی اچانک موت فیملی کے لیے ایک گہرے صدمے کا سبب بنی ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر کینڈی کو 42ہزار لوگوں نے فالو کر رکھا تھا۔ مارشا کی طرف سے کینڈی کی تجہیز و تدفین کے اخراجات کے لیے چندہ جمع کرنے کی ویب سائٹ ’گو فنڈمی‘ (GoFundMe)پر ایک پیج بنایا گیا ہے۔

کینڈی کی موت پر ان کے مداح انٹرنیٹ پر شدید دکھ اورافسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ اینجل نامی ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ”مجھے یقین نہیں آ رہا کہ کینڈی اتنی جلدی چلی گئی ہے۔

مزیدخبریں