بھارت میں  کرونا ویکسین کی12ویں  ڈوز کیلئے جانیوالا شہری گرفتار

7 Jan, 2022 | 02:30 PM

  ویب ڈیسک : محکمہ ڈاک سے ریٹائرڈ عمر رسیدہ منڈل نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی ویکسین کی خوراک گذشتہ سال 13 فروری کو لگوائی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے مارچ، مئی، جون، جولائی اور اگست میں بھی ایک ایک خوراک لگوائی۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی ریاست بہار کے 84 سالہ رہائشی برہم دیو منڈل نے مختلف شناختی کارڈز اور اپنے رشتہ داروں کے موبائل فون نمبرز کا استعمال کرتے ہوئے یہ خوراکیں حاصل کی تھیں۔محکمہ ڈاک سے ریٹائرڈ عمر رسیدہ منڈل نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی ویکسین کی خوراک گذشتہ سال 13 فروری کو لگوائی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے مارچ، مئی، جون، جولائی اور اگست میں بھی ایک ایک خوراک لگوائی۔

ہر ماہ مسلسل سات خوراکیں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے ہی تین مختلف شناختی کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے صرف ستمبر میں ہی تین شاٹس لگوائیں۔ان میں ان کا ووٹر شناختی کارڈ اور آدھار کارڈ شامل ہے۔ منڈل نے دعویٰ کیا کہ 2021 کے آخر تک انہیں ویکسین کی 11 شاٹس لگ چکی ہیں\ وہ ہر خوراک کے بعد بہتر محسوس کرتے ہیں۔

یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد ضلعی حکام نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں