شہر میں ابتک کہاں کتنی بارش ہوئی؟

7 Jan, 2022 | 11:04 AM

Ibrar Ahmad

سٹی42: شہر اور گردونواح میں  وقفے  وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ،شہر میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک12ملی میٹرریکارڈ ،لاہور کی فضائی آلودگی کی شرح میں  بھی کمی آگئی۔

 لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے  بارش کا سلسلہ جاری ہے  ۔شہر میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک12ملی میٹرریکارڈ
واساہیڈ آفس گلبرگ 11،فرخ آباد6.5ملی میٹر، جوہرٹاؤن،پانی والا تالاب7،چوک ناخدا6 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن3،سمن آباد،اپرمال2،مغلپورہ 3ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔
جیل روڈ پر4.8،ایئرپورٹ3،تاجپورہ2ملی میٹر جبکہ  گلشن راوی2.5،نشترٹاؤن 2.3ملی میٹربارش ریکارڈ  کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں شہر کا مطلع ابر آلود  اورگرج چمک کے ساتھ بارش برسنےکا سلسلہ جاری رہے گا،  محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کے روز صبح کے اوقات میں بارش کی پیشگوئی   کی گئی ہے۔ شہر موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی  گریڈ ریکارڈ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 16سینٹی  گریڈ رہنے کا امکان، شہر میں پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ہوگا۔

 دوسری جانب  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا جلد ازجلد نکاسی آب کا حکم ،  انہوں نے کہا کہ  نکاسی آب کے لیے انتظامیہ  اور واساز حکام ہمہ وقت چوکس رہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور واساز حکام نکاسی آب کے کام کو کم سے کم وقت میں یقینی بنائیں ،  نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ  افسران گرم کمروں میں بیٹھنے کی بجائے باہر نکلیں اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں۔ شہر میں  بارش کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے بھی موثر انتظامات کے جائیں۔ میں نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لوں گا جبکہ  شہری احتیاط کے ساتھ سفر کریں۔

مزیدخبریں