سٹی42: گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صوبہ بھر سے کورونا کے 376 نئے کیسزرپورٹ ،صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,074 ہو گئی جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صوبہ بھر سے کورونا کے 376 نئے کیسزرپورٹ ،اب تک صوبہ بھر سے اومی کرون کے250 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 446777 تک پہنچ گئی ۔ اب تک صوبہ بھر میں 429463 مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 4240 ہے جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,074 ہو گئی۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے 18681 ٹیسٹ کیےگئے، صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9047235 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
*گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا کے 298 جبکہ راولپنڈی سے 40 ، منڈی بہاؤالدین سےکورونا کے 10 جبکہ ملتان سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بہاولپور، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ سے کورونا کے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں - انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں اور 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔