سٹی 42: نئے راوی پل پر ٹائر برسٹ ہونے کے بعد الٹنے والے ٹرک کو ہٹا دیا گیا،ٹریفک پولیس نے ایک گھنٹہ 30 منٹ کی کوشش کے بعد ٹرک کو راوی پل سے ہٹایا،ٹرک الٹنے کی وجہ سے میٹرو بس سروس کو بھی گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا تھا۔
صبح سویرے نئے راوی پل پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا، ٹرک الٹنے کی وجہ سے شاہدرہ سے لاہور جانے والا ٹریفک معطل ہو گئی، ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے متبادل روٹ پر ٹریفک کو موڑ دیا،شاہدرہ موڑ سے ہیوی ٹریفک کو سگیاں پل کی طرف جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو ہرانے راوی پل سے لاہور داخل ہونے کے لئے متبادل راستہ دیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس نے کرین اور بریک ڈاؤن کی مدد سے ٹرک کو ایک گھنٹہ 30 منٹ کی کوشش کے بعد ہٹا کر راوی پل کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔
اس دوران گجومتہ سے شاہدرہ تک چلنے والی انٹر سٹی میٹرو بس کو بھی ایم او کالج تک محدود کر دیا گیا اور پل سے ٹرک ہو ہٹتے ہی دوبارہ میٹرو بس کا روٹ بحال کر دیا گیا، ٹریفک پولیس کے مطابق ٹائر برسٹ ہونے سے برف کے بلاک سے بھرا ٹرک راوی پل پر الٹ گیا تھا، جس کی وجہ سے شاہدرہ سے لاہور آنے والی ٹریفک معطل ہوئی۔