پریانکا چوپڑا کو ہیئر سیلون جانا مہنگا پڑ گیا

7 Jan, 2021 | 11:31 PM

سٹی 42: بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو لاک ڈائون کے دوران ہئیر سیلون جانا مہنگا پڑا ، پولیس نے خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ اسکی والدہ اور سیلون مالک کو وارننگ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطا بق پریانکا چوپڑا گزشتہ رات لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معروف بیوٹی آرٹسٹ جوش وڈ کے سینٹرل لندن میں واقع بیوٹی سیلون گئیں۔ان کے ساتھ والدہ ڈاکٹر مادھو چوپڑا اور کتا ڈینا بھی تھا۔اداکارہ نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے وارننگ جاری کر دی ۔

مزیدخبریں