ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت مشکل مالی حالات میں اورنج لائن ٹرین کا قرض واپسی کریگی

پنجاب حکومت مشکل مالی حالات میں اورنج لائن ٹرین کا قرض واپسی کریگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت مشکل مالی حالات میں قرض کی واپسی کرے گی، اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا قرض اتارنے کی تیاریاں شروع، نمائشی منصوبے اورنج لائن ٹرین کے لیے قرض لیا اربوں میں دینا پڑے گا کھربوں میں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا عوامی جمہوریہ چین کو قرض واپس کرنے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ پنجاب حکومت دو کھرب سے زائد رقم اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لیے حاصل کیے گئے قرض واپس لوٹائے گی۔

پنجاب حکومت نے 2024 سے 17 ارب اورنج لائن ٹرین کا قرض اتارنے کی سفارشات پیش کر دیں ہیں۔ 2024 سے 2036 تک بارہ سال تک پنجاب حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا قرض واپس کرے گے۔

2015میں پنجاب حکومت نے عوامی جمہوریہ چین کے ایگزم بنک سے 1.62 ارب ڈالر کے قرضے سے پہلی ملکی لائٹ ریل اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔

سابق پنجاب حکومت نے اپوزیشن مطالبات کے باوجود اورنج لائن ٹرین کا معاہدہ پبلک نہیں کیا تھا اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی بارہا ہدایت کے باوجود پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے معاہدہ فراہم نہیں کیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer