2020 میں نشے سے 417 ہلاک، 1ارب 80 لاکھ روپے کی منشیات فروخت

7 Jan, 2021 | 09:41 PM

Shazia Bashir

سٹی42: سال 2020 میں کورونا اور لاک ڈاؤن کے باوجود منشیات کے استعمال میں تشویش ناک اضافہ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے سال 2020 میں منشیات کے استعمال اورفروخت کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نشے سے 417 افراد کی موت ہوئی اور ایک سال میں ایک ارب 80 لاکھ روپے کا نشہ فروخت ہوا۔

کنسلٹنٹ ڈرگ ذوالفقار حسین کا کہنا ہے کہ ‎منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے 2020 میں بھی کوئی نیا ہسپتال یا بیڈ کی تعداد میں اضافہ نہ ہو سکا کرونا کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخلہ بند کردیا گیا لاہور میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 10 ہزار منشیات کے عادی افراد ہیں۔

سید ذوالفقار نے مزید کہا کہ ‎لاہور میں منشیات کا عادی ایک شخص روزانہ اوسطاً 30روپے کا نشہ کرتا، ‎لاہور میں روزانہ 30 لاکھ، ماہانہ 9 کروڑ کا اوسطاً نشہ کیا جاتا ہے جبکہ سالانہ ایک ارب 80 لاکھ کی منشیات گزشتہ سال استعمال ہوا۔ ڈرگ کنسلٹنٹ کے مطابق ‎پاکستان میں 70 لاکھ نشے کے عادی افراد ہیں جنہوں نے گزشتہ سال 756 ارب روپے کا اوسط رقم کا نشہ کیا ہے‎۔

سال 2020 میں لاہور شہر میں 417 بے گھر نامعلوم م منشیات کے عادی افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بے گھر افراد کی لاشیں فٹ پاتھوں، پارکوں اور سڑکوں کے کنارے پائی گئیں۔

مزیدخبریں