ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنبیر کپور نے اداکارہ کے ساتھ ایسا کیا کیا کہ جواب ملا 'Get Lost'

رنبیر کپور نے اداکارہ کے ساتھ ایسا کیا کیا کہ جواب ملا 'Get Lost'
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بالی وڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور کو معروف ہالی وڈ اداکارہ نتالے پورٹمین نے ' GET LOST'  کہا تھا جس کا انکشاف رنبیر نے کپل شرما شو میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کا شمار بھارت کے خوبرو اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں تاہم وہ خود کس کے مداح ہیں اس کا انکشاف انہوں نے چند سال قبل کیا تھا۔2016 میں معروف کامیڈین شو 'داکپل شرما شو' میں رنبیر نے بتایا تھا کہ 'میں نیویارک کی سڑک پر چل رہا تھا بلکہ ہوٹل کی طرف بھاگ رہا تھا کیونکہ مجھے جلدی سے بیت الخلاء پہنچنا تھا کہ میں نے دیکھا سامنے سے معروف ہالی وڈ اداکارہ نتالے پورٹمین فون پر بات کرتے ہوئے آرہی تھیں۔

رنبیر کا کہنا تھا کہ انہیں دیکھ کر میں واپس گھوم کر آیا اور کہا ایک، فوٹو، ایک فوٹو! خوشی کے باعث مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ رو رہی تھیں ، وہ غصے سے مڑیں اور کہا 'Get lost ' دفعہ ہوجاؤ۔

 رنبیر کا کہنا ہے کہ نتالے پورٹمین کے غصہ ہونے کے باعث ان کا دل تھوڑا ٹوٹا تو پر ایسا نہیں کہ میں ان کا کم مداح ہوگیا، اگر آج بھی وہ مجھے سڑک پر مل جائیں تو میں بھاگ کر کہوں گا، ایک فوٹو، ایک فوٹو۔

خیال رہےکہ  39 سالہ نتالے پورٹمین ایک اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ ہیں جنہوں نے ہالی وڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer