ترقی کے منتظر ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو پروموٹ کرنے کی تیاریاں

7 Jan, 2021 | 07:49 PM

Shazia Bashir

سٹی 42 (اکمل سومرو) سرکاری کالجوں میں تعینات ترقی کے منتظر ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے لیے اچھی خبر، کالجوں کے 204 اساتذہ کو 20 ویں گریڈز میں ترقیاں دینے کے لئے ورکنگ پیپر تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترقیوں کے منتظر اساتذہ کے کیسز کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اساتذہ کی 20 ویں گریڈز میں ترقیوں کے لیے ڈی پی آئی کالجز سے کیسز مانگ لیے ہیں۔

محکمہ کی جانب سے ڈی پی آئی کالجز کو 85 مرد اساتذہ اور 119 خواتین اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی پی آئی کالجز کو اساتذہ کی 20 ویں گریڈز ترقیوں کے لیے ورکنگ پیپر مکمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

سینیارٹی فہرستوں کے مطابق خواتین اساتذہ کے سینیارٹی نمںر 126 سے 244 تک کیسز کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ مرد اساتذہ میں سینیارٹی نمبر 83 سے 167 تک کیسز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزیدخبریں