کچرے سے ایندھن، کھاد بنانے کے منصوبے پر کام شروع

7 Jan, 2021 | 06:44 PM

Arslan Sheikh

( عمران یونس ) پنجاب یونیورسٹی کوڑے سے کھاد بھی بنائے گی اور ایندھن بھی، 8 کنال اراضی پر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے یونیورسٹی نے ایل ڈبلیو ایم سی سمیت مختلف کمپنیوں سے تعاون مانگ لیا۔

پنجاب یونیورسٹی کوڑا کرکٹ سے کھاد اور ایندھن بنائے گی، پنجاب یونیورسٹی نے فضلے کے استعمال کے لیے کام شروع کردیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے نجی کمپنیوں سے تعاون مانگ لیا ہے۔ منصوبے کے تحت کوڑے کی ری سائیکلنگ کے لیے مشین لگائی جائے گی۔مشین لگانے کے لیے 8 کنال زمین مختص کی جائے گی۔

منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پرو وائس چانسلر کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی سمیت مختلف کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔

مزیدخبریں