شہزاد خان : شہر کے صرافہ بازاروں میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب ہے ۔کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز سونا 400روپے فی تولہ مہنگا ہوا ۔جیولرز اور صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے .
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں 400روپے اضافے کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 15ہزار 300روپے رہی اسی طرح 400روپے اضافے کے بعد 22قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 5ہزار783 روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 975روپے کا رہا اور چاندی کی قیمت میں 20روپے اضافہ ہوا جس کے بعد صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت 1380روپے رہی ۔ صارفین نے سونے کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونا انکی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔