سیعد احمد سعید : ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی 12 ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ، تیز گام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ، عوام ایکسپریس 4 گھنٹے 45 منٹ ، کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، ملت ایکسپریس 6 گھنٹے 50 منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ ،پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار رہی، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موسم کی خرابی اور دیگر وجوہات کی بنا پر فلائیٹ آپریشن متاثر، لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی پروازیں متاثر، 5 پروازیں منسوخ جبکہ 10 سے زائد تاخیر کا شکار رہیں۔
لاہور ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق شارجہ سےآنے والی پرواز پی اے 413، دبئی جانے والی پرواز پی اے 416، دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417، ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 241، ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 242 کو منسوخ کر دیا گیا، جبکہ ریاض جانے والی پرواز پی کے 9725 بارہ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی اور آاستنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715 اڑھائی گھنٹے، راس الخیمہ جانے والی پرواز جی 9821 اڑھائی گھنٹے کیطتاخیر کا شکار رہی۔