پنجاب بڑی دہشتگردی سے بچ گیا، 7 دہشتگرد گرفتار

7 Jan, 2021 | 06:06 PM

Malik Sultan Awan

(عرفان ملک) سرگودھا میں انیٹلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی ، کالعدم جماعت سپاہ محمد کے سات دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بڑی دہشتگردی کے واقعات سے بچ گیا، سی ٹی ڈی اورحساس ادارے نے مشترکہ آپریشن کر کے سرگودھا سے سات خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا نیٹ ورک ایک پڑوسی مُلک میں تھا جو ان پکڑے جانے والے دہشت گردوں سے رابطہ میں تھا اور سرگودھا سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں نے مُخالف فرقے کی اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا جس پر فورا کاروائی کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے ان کے ٹارگٹ اور سہولت کاروں کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں