( سعید احمد سعید ) لاہور ائیرپورٹ مین رن وے کی مرمت کے باعث طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں درپیش مشکلات کا معاملہ، سول ایوی ایشن حکام نے ملکی وغیر ملکی ائیرلائینز کو بذریعہ نوٹم نئے احکامات جاری کر دئیے۔
لاہور ائیرپورٹ مین رن وے کی مرمت کے باعث طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں درپیش مشکلات کے حوالے سے سول ایوی ایشن حکام نے ملکی وغیر ملکی ائیرلائینز کو بذریعہ نوٹم نئے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹم کے مطابق لاہور ائیرپورٹ مین رن وے کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے۔ سکینڈری رن وے پر ٹیکسی وے کی سہولیات کی کمی ہے۔
دھند کے باعث سکنڈری رن وے پر طیاروں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔ ان حالات میں طیاروں کو لینڈنگ سے قبل فضا میں چکر لگانے کی ہدایات کی جاتی ہے۔ تمام ائیرلائینز اپنے طیاروں میں فیول کی مقدار کو بہتر رکھیں۔ سکینڈری رن وے پر حد نگاہ میں کمی کے باعث طیارہ فضا میں چکر لگا سکے۔