سٹی42: لاہور ٹریفک پولیس میں ٹریفک اسسٹنٹ اور لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کے لیے انٹرویو کا شیڈول جاری کردیا گیا، انترویوز اٹھ جنوری سے شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس بھرتی کے لیے مقرر افسران نے بھرتی کے لیے انٹرویوز کا شیڈول جاری کیا ہے جس کا ا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہو گا، ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کے مطابق انٹرویوز کا مرحلہ 8 جنوری سے 9 جنوری تک جاری رہے گا۔
لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ کی آسامی کے لئے خواتین امیدواران کا انٹرویو 9 جنوری کو لیا جائے گا، سیکرٹری سلیکشن کمیٹی عثمان باجوہ کے مطابق تحریری امتحان میں 44 نمبر حاصل کرنے والے امیدواران کو انٹرویو کے لیے اہل قرار دیا گیا۔
بھرتی کے تمام مراحل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ بھرتی کے تمام مراحل میں کورونا ایا او پیز کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے۔