لاہوریوں کیلئے گھر بنانا مزید مشکل

7 Jan, 2021 | 03:57 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ابدالی ) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں لوہے کے سکریپ، بلٹ اور فنشگ پراڈکٹس کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سکریپ 20 ہزار روپے اور بلٹ 13 ہزار روپے فی ٹن مہنگا ہونے سے سریا بھی 24 ہزار روپے تک مہنگا ہوگیا۔

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں لوہے کے سکریپ، سکریپ سے بنے بلٹ اور سریے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں لوہے کا سکریپ 125 ڈالر بڑھ کر450 ڈالر فی ٹن کا ہوگیا۔ اسی طرح سکریپ سے بنا بلٹ 13 ہزار روپے بڑھ کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے فی ٹن کا ہوگیا۔ لوہے کے خام مال کی قیمتیں بڑھنے سے مصنوعات بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔

لوہے کا خام مہنگا ہونے سے مقامی مارکیٹ میں سریے کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں۔ برینڈڈ سریا 24 ہزار مہنگا ہوکر 1 لاکھ 29 ہزار روپے فی ٹن میں فروخت ہورہا ہے۔ لوہے کی مصنوعات مہنگی ہونے سے شہری پریشان ہیں کہتے ہیں اتنی مہنگائی میں تو غریب گھر بنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا۔

لوہے کی مصنوعات مہنگی ہونے سے تاجران کی سیل شدید متاثر ہوئی ہے جس سے کاروباری طبقہ بھی پریشان ہے۔ 

مزیدخبریں