( سٹی 42 ) کاہنہ میں دو بہنوں کے اغواء کے بعد قتل کا واقعہ، زیر حراست ملزمان دوران تفتیش قتل سے انکاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے مقتولہ ساجدہ کے ساتھ فیکٹری میں کام کرنے والے نعیم نامی شخص نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ دونوں بہنوں کا پوسٹمارٹم مکمل کرکے لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔
کاہنہ میں دو بہنوں کے اغواء کے بعد قتل کے معاملہ پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کے قتل کے شبہ میں زیر حراست ملزمان نے دوران تفتیش دونوں بہنوں کے قتل سے انکار کردیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ ساجدہ کے ساتھ فیکٹری میں کام کرنے والے دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ساجدہ کا سب سے زیادہ رابطہ اس کے ساتھ فیکٹری میں کام کرنے والے نعیم نامی شخص سے تھا جبکہ نعیم نے واقعہ کے بعد سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔
تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ دونوں بہنوں کو ایک ہی مقام پر قتل کرنے کے بعد لاشیں الگ الگ مقامات پر پھینکی گئیں۔ دونوں بہنوں کا پوسٹمارٹم مکمل کرکہ لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائینگی۔
یاد رہے چند روز قبل دونوں بہنوں کی لاشیں نالے سے برآمد ہوئی تھیں، دونوں بہنیں شادی شدہ ہیں جنہیں گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ 26 نومبر کو بازار جانے کے بعد لاپتہ ہوئیں۔ دونوں کو آخری کال فیکٹری کے دو لڑکوں کی آئی تھی جس پر شبہ تھا۔