ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے اچھی خبر

 اساتذہ کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) اساتذہ کیلئے اچھی خبر آگئی، سکول انفارمیشن سسٹم کو پروموشن حاصل کرنے والے اساتذہ کی ایڈجسٹمینٹ کیلئے کھول دیا گیا، ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں ایڈجسٹ نہ ہونے والے سینکڑوں اساتذہ سیس اوپن ہونے سے اپنی ایڈجسٹمنٹ کراسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیس کو ایجوکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ترقی پانے والے اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے اوپن کیا گیا ہے، ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں سیٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں اساتذہ اپلائی ہی نہیں کرسکے تھے، ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے اب سسٹم میں خالی سیٹیں اپ لوڈ کر دی گئی ہیں، پروموشن پانے والے میونسپل اور جنرل کیڈر اساتذہ کو ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق اساتذہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول خزانہ گیٹ میں اپنے کوائف سمیت حاضر ہوں گے، میونسپل کیڈر اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے جنرل کیڈر اساتذہ کو سی ڈی جی سکولوں سے فارغ کردیا جائے گا۔

علاوہ ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے عرصہ دراز سے رخصت پر گئے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، بیرون ممالک اور مطالعاتی رخصت پر گئے اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی گئی۔تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو تفصیلات کی فراہمی کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer