پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

7 Jan, 2021 | 01:25 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت کا فیکٹریوں کی انسپکشن کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میاں اسلم اقبال کہتے ہیں کہ صنعتی کارکنوں کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

پنجاب میں فیکٹریوں کی انسپکشن کے نئے نظام کے حوالے سے خدوخال طے کرنے کیلئے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اس دوران فیکٹریوں کے نئے نظام پر بریفنگ دی گئی جبکہ انسپکٹر لیس رجیم کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں نئی سرمایہ کاری لانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے، صنعت کا پہیہ چلتا رہے گا تو معیشت بھی فروغ پائے گی۔ 

 انہوں نے کہا کہ صنعت کا پہیہ کسی صورت رکنے نہیں دیں گے، محنت کشوں کا معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ہے، فیکٹریوں کی انسپکشن کے نئے نظام سے پنجاب کا صنعتی کلچر بدلے گا۔

علاوہ ازیں حکومت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے قومی خوشحالی سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا، تربیت یافتہ اساتذہ گھر، گھر جاکر مستحق افراد کی شناخت کریں گے، آن لائن سروے کیلئے تربیت یافتہ اساتذہ کو ٹیب فراہم کیے جائیں گے۔

ضلع لاہور میں ماسٹر ٹرینرز کیلئے تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے، ٹریننگ 9 جنوری تک گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ میں جاری رہے گی۔

مزیدخبریں