حمزہ شہباز جیل میں بیمار

7 Jan, 2021 | 01:09 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کی حاضری سے معافی کی درخواست جمع کروا دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے اس لئے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

جیل افسر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کی ٹانگ میں شدید تکلیف ہے۔ احتساب عدالت نے نیب کے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر رکھا ہے جبکہ شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ بھی دے رکھا ہے۔  

مزیدخبریں