لاہور میں ترقی کے دعوے اور حقیقت سامنے آگئی

7 Jan, 2021 | 01:02 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) لاہور میں ترقی کے دعوے اور حقیقت سب سامنے آگئی، نصف مالی سال کی رپورٹ میں لاہور کے 60 ارب روپے کے مختص بجٹ میں سے صرف 5 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

لاہور میں چھ ماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں پرخرچ کی گئی رقم کی رپورٹ تیار کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق لاہور کو 6 ماہ میں 11 ارب روپے کا بجٹ 350 منصوبوں کی تکمیل کیلئے دیا گیا تھا، چھ ماہ میں لاہور پر صرف 5 ارب روپے کے فنڈ خرچ کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق لاہور کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے 5 ارب روپے میں سے ایک پائی بھی نہیں لگائی گئی، سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر بھی ایک پائی بھی خرچ نہیں ہوئی، خواتین کی ترقی کیلئے مختص بجٹ سے بھی کچھ خرچ نہ ہوا۔ٹرانسپورٹ میں سہولیات کیلئےمختص بجٹ پر بھی ایک روپے بھی خرچ نہیں کیا گیا، جبکہ ریسکو کیلئے مختص بجٹ میں بھی کسی ایک منصوبے پر کام شروع نہیں ہوا۔

دوسری جانب لاہورمیں اقلیتی برادری کو بھی پنجاب حکومت سے تاحال کچھ نہیں ملا۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے دیگر چھوٹے بڑے منصوبوں پر آٹے میں نمک کے برابر فنڈز دیئے گئے۔

 

 

 

مزیدخبریں