سٹی 42: خصوصی طیارے کا انجن اسٹارٹ نہ ہونے کے باعث بلاول بھٹو کوئٹہ کے لیے روانہ نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹ پیغام میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ کوئٹہ جانے کے لیے کوشاں ہیں لیکن خصوصی طیارے کا انجن اسٹارٹ نہ ہونے کے باعث وہ آف لوڈ ہوگئے ہیں۔بلاول کا کہنا ہے کوئٹہ جانے کے لیے متبادل انتظام کیا جارہا ہے۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہزارہ مظاہرین کے مطالبات تسلیم کریں۔
Have been trying to reach Quetta with CM Sindh & Former PM Gillani. We’ve had to off load as the planes engine would not start. Trying to make other arrangements. PM must accept demands of the victims of terrorism protesting along with their dead for 5 days now. #HazaraKoJeenayDo
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 7, 2021
قبل ازیں چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کوئٹہ کیلئے روانہ ہوئے تو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، ناصر حسین شاہ اور دیگر پارٹی رہنما بلاول بھٹو کے ہمرا تھے۔ بلاول بھٹو مچھ سانحہ ، شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کریں گےاور لواحقین کو دھرنا ختم کرنے اور شہدا کی تدفین کی اپیل بھی کریں گے۔
دوسری جانب ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے مریم نواز کوئٹہ روانہ ہوگئیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کی مائیں بیٹیاں آپ کے انتظار میں بیٹھی ہیں، ہزارہ برادری سے ساتھ یہ ظلم بہت عرصے سے ہورہا ہے، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پررکھ کر بیٹھے ہیں، یہ بہت ہی افسوسناک اور دل ہلادینے والا واقعہ ہے-