فضائی سفر کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

7 Jan, 2020 | 07:12 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سعید احمد ) ملکی و نجی ائیرلائن کی جانب سے اندرون ملک جانے والے فضائی مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔    

پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیرلائن نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرائے میں اچانک اضافہ کردیا، پی آئی اے کا لاہور سے کراچی ایگزیکٹیو اکانومی کا یک طرفہ کرایہ 33 ہزار جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ 27 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ ائیربلیو اور سیرین ائیر کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 28 ہزار روپے تک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اندرون ملک سفر کر نے والے مسافروں کو یکطرفہ 33 ہزار روپے سے زائد کا ٹکٹ مجبوراً خریدنا پڑتا ہے جبکہ دو طرفہ کرایہ 48 ہزارسے زائد کا فروخت ہونے لگا۔

کرایوں میں اضافے سے مسافروں کی جانب سے شکوے بڑھ گئے، مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہو یا نجی ائیرلائن تمام مسافروں سے زائد کرائے وصول کررہی ہیں۔ حکومت فضائی کرائے میں اچانک اضافہ کا نوٹس لے۔

مزیدخبریں