ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز اولیول امتحانات کے سامنے ڈھیر ہوگئے

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز اولیول امتحانات کے سامنے ڈھیر ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) لاہور بورڈ کے میڑک کے پوزیشن ہولڈرز کا او لیول کے امتحانات میں فیل ہونے کا انکشاف، میڑک میں اے پلس اور اے گریڈز کے حامل طلباء او لیول میں 40 فیصد نمبرز بھی نہ لے سکے۔

طلباء کی تعلیمی قابلیت جانچنے کیلئے لاہور بورڈ کے تحت میٹرک پاس طلباء کا سپیشل کیمبرج امتحان لیا گیا، جس میں اردو، انگریزی، ریاضی، فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی کے پرچے ہوئے۔ لاہور بورڈ نے میڑک پاس 590 طلباء کا سپیشل کیمبرج امتحان لیا تھا۔

متعدد طلباء اولیول طرز کے امتحان میں فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی میں 30 فیصد سے زائد نمبرز بھی نہ لے سکے۔ اولیول طرز کے انگریزی کے پرچے میں متعدد طلباء 40 فیصد نمبرز حاصل کر پائے۔ وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کہتے ہیں کہ نتائج سے ثابت ہوچکا کہ بورڈ کے امتحانی نظام کی بنیاد رٹا ہے۔

راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ پوزیشن ہولڈرز طلباء اردو مضمون میں بھی فیل ہوگئے، بورڈ کے امتحانی نظام سے طلباء میں سوچنے کی صلاحیت ختم ہو رہی ہے۔

میٹرک میں امتیازی نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کا اولیول کے سپیشل امتحان میں مایوس کن کارکردگی نے امتحانی نظام پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔