(طاہر جمیل) سوشل میڈیا پر جرائم کی تشہیر کرنے والے ہوجائیں ہوشیار خبردار ، سی سی پی او لاہور نے فیس بک پیجز پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کی سرکوبی کیلئے ٹیم بنادی۔
بے لگام سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی بھی باری آگئی، سوشل میڈیا جرائم کی تشہیر اور جرم کا آلہ کار بننے لگا، متعدد سوشل میڈیا پیجیز پر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز بھی آپ لوڈ کی گئیں جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔
سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ایسے سوشل میڈیا پیجیز کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اس پر ایف آئی اے اور پولیس مشترکہ کارروائی کرے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر جرائم پیشہ افراد کو ہیرو بنا کر پیش کرنے والوں گرفتار کیا جائے گا۔