فلور ملوں کا عوام کو لوٹنے کا نیا حربہ

7 Jan, 2020 | 01:34 PM

Sughra Afzal

(عمران یونس) فلور ملز مالکان  نے 15 کلو آٹے کا تھیلا متعارف کرا کر فی کلو 6 روپے اضافہ کر دیا، محکمہ خوراک نے بھی اس پر چپ سادھ لی۔

فلور ملز مالکان نے عام آدمی سے روٹی چھیننے کا نیا منصوبہ بنا لیا، فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت 6 روپے فی کلو بڑھا دی، فلور ملز مالکان نے 20 کلو گرام کے تھیلے کی پروڈکشن کم کر دی۔

ملز مالکان نے حکومتی منظوری کے بغیر ہی 15 کلو وزن کا تھیلہ خود ساختہ ریٹ نکال لیا،   حکومت کی منظور کردہ نرخ کے مطابق 20 کلو کے تھیلے میں آٹے کی قیمت 40 روپے فی کلو مقرر ہے، ملز مالکان پندرہ کلو گرام آٹے کا تھیلا 46 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔

ملز مالکان نے 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 700 روپے مقرر کر دی، سرکاری ریٹ کے مطابق 808 روپے مالیت کا 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں مشکل سے دستیاب ہے جبکہ پندرہ کلو والا تھیلا آسانی سے دستیاب ہے۔

مزیدخبریں